VC Sangi میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا
- دیپ جس کا محلات ہی میں جلے
- چند لوگوں کی خوشیوں کو لے کر چلے
- وہ جو سائے میں ہر مصلحت کے پلے
- ایسے دستور کو، صبح بے نور کو
- میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا
- میں بھی خائف نہیں تختہ دار سے
- میں بھی منصور ہوں کہہ دو اغیار سے
- کیوں ڈراتے ہو زنداں کی دیوار سے
- ظلم کی بات کو، جہل کی رات کو
- میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا
- پھول شاخوں پہ کھلنے لگے، تم کہو
- جام رندوں کو ملنے لگے، تم کہو
- چاک سینوں کے سلنے لگے، تم کہو
- اس کھلے جھوٹ کو، ذہن کی لوٹ کو
- میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا
- تم نے لوٹا ہے صدیوں ہمارا سکوں
- اب نہ ہم پر چلے گا تمہارا فسوں
- چارہ گر میں تمہیں کس طرح سے کہوں
- تم نہیں چارہ گر، کوئی مانے، مگر
- میں نہیں مانتا، میں نہیں مانتا
No comments:
Post a Comment